LIVE

گجرات کا قصاب اب کشمیر کا قصاب بن گیا، بلاول بھٹو

GEO URDU
September 25, 2016
 

 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گجرات کا قصاب اب کشمیر کا قصاب بن گیا ہے، گجرات اور کشمیر کا قصاب ہمیں دہشتگردی پر لیکچر نہ دے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ گجرات اور کشمیر کا قصاب ہمیں دہشتگردی پر لیکچر دینا چاہتاہے ؟ انہوں نے کہا کہ دنیا اس ظالم کو روکنے کے لیے مل کر کام کرے ۔

قبل ازیں کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ مودی ایک طرف تجارت کو فروغ دینے کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف پاکستان کو اکیلا کرنا چاہتے ہیں ، خارجہ امور پر سارا ملک ایک ہے۔