بھارت میں کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی پر ریلی کے دوران جوتا پھینکا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ جب پیش آیا جب راہول گاندھی اترپردیش کے علاقے سیتا پور میں ریلی کی قیادت کررہے تھے۔
راہول گاندھی پر جوتا پھینکنے والے شخص کو پولیس نےحراست میں لے لیا ہے،راہول گاندھی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس جتنے جوتے مجھ پر پھینک سکتے ہیں پھینکیں، میں ڈرنے والا نہیں۔