LIVE

سندھ طاس معاہدہ، پاکستان کا عالمی عدالت سے رجوع

ویب ڈیسک
September 27, 2016
 

پاکستان نے سندھ طاس معاہدے پرعمل درآمد کے لیے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کر لیا۔

اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کی سربراہی میں وفد نے واشنگٹن میں عالمی بینک کے حکام ملاقات کی جس میں دریائے نیلم، چناب پر کشن گنگا اور رتلی ہائیڈرو پلانٹ کی تعمیر کا معاملہ اٹھایا گیا۔

اٹارنی جنرل آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان نے معاملے پر جلد تین ججوں کی تقرری کی درخواست کی،عالمی بینک کے حکام نے سندھ طاس معاہدے پر اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کی یقین دہانی کرا دی۔