LIVE

بھارتی عزائم کیخلاف پی پی کی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع

ویب ڈیسک
September 28, 2016
 

 

پیپلزپارٹی نے سندھ طاس معاہدہ سے متعلق بھارتی عزائم اور ڈیم کی تعمیر کے خلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی، پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی خیر النساءمغل نے سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع کرائی۔

قرارداد کے مطابق مودی سرکار کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کے خاتمے سے متعلق عزائم اور دریائے جہلم اور چناب پر ڈیم کے تعمیر کی مذمت بھی کی گئی ہے،امکان ہے کہ جمعرات کے روز یہ قرارداد ایوان میں پیش کی جائے گی۔