LIVE

ایکشن سے بھرپور ویڈیو گیم ’’بیٹل فیلڈ1‘‘کاٹریلر

ویب ڈیسک
September 29, 2016
 

 

ایکشن اور ایڈونچر کے دیوانوں کے لیے مار دھاڑ اور ایڈونچر سے بھرپور ویڈیو گیم ’’ بیٹل فیلڈ1‘‘کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔

سویڈن ویڈیو گیم ڈیولپرزDICEاورامریکی گیم کمپنی Electronic Artsکے مشترکہ اشتراک سے تیار کردہ اس گیم میں جدید ہتھیاروں سے لیس ایسے طاقتور مجرم دکھائے گئے ہیں جوقانون نافذ کرنے والے اداروں کو شدید مشکل میں مبتلا کر دیتے ہیں۔

سنسنی اور تھرل پر مبنی اس ویڈیوگیم میں کئی نئے اور خطرناک مِشن متعارف کرائے گئے ہیں جو نشانے بازی اور ایکشن کے شوقین افراد کو اگلے لیول تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

طاقتور ہتھیاروں سے اپنے حریف کو پچھاڑتے فائٹرزکے گرد گھومتا یہ ویڈیو گیم خصوصی طور پرپلے اسٹیشن فور، مائیکرو سوفٹ ونڈوز اور ایکس باکس ون کیلئے موزوں ہے جو رواں سال21اکتوبر کو لانچ کر دیا جائے گا۔