LIVE

مالٹا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ، 5 افراد ہلاک

ویب ڈیسک
October 24, 2016
 

 

مالٹا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

طیارہ ٹیک آف کے کچھ دیر بعد ہی حادثے کا شکار ہوگیا۔ ائیر پورٹ حکام کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں یورپی یونین کی سرحدی ایجنسی کے اہلکار سوار تھے ۔

طیارہ لیبیا کے علاقے میسراتا جا رہا تھا، حادثے کے بعد مالٹا ائیر پورٹ پر آنے اور جانے والی تمام پروازیں روک دی گئیں ۔

اس قسم کے طیاروں میں دس افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے۔