LIVE

سن 2014 کی طرح ڈراما رچایا جا رہا ہے، رانا مشہود

ویب ڈیسک
October 24, 2016
 

 

وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کا تحریک انصاف کے مجوزہ دھرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ 2014 ءکی طرح ایک بار پھر ڈراما رچایا جا رہا ہے، اس وقت جھوٹ بولنے والوں نے معافی تک نہیں مانگی تھی، ریاست کےاداروں کو بند کرنا آئین کی صریحاً خلاف ورزی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا صرف ایک مقصد ہےکہ وہ وزیراعظم بن جائیں، وہ پہلے بھی ناکام ہوئے تھے، آج بھی ناکام ہوں گے۔

رانا مشہود کا مزید کہنا ہے کہ سی پیک کی ایک تکلیف بھارت کو اوردوسری تکلیف عمران خان کو ہے، شہریوں کی جان،مال اورکاروبار کا تحفظ حکومت کی ذمےداری ہے،ریاست کے خلاف کام کرنے والوں کے خلاف ریاستی ادارے حرکت میں آئیں گے۔