بندروں کو عام طور پر ان کی شرارتوں اور چلبلے پن کی وجہ سے جانا جاتا ہے لیکن یہ بندر تو سگھڑ واقع ہوا ہے، جی ہاں چار سالہ منکی بو نامی پالتو بندر شرارتیں تو کرتا ہی ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ اپنی صفائی ستھرائی کا خیال بھی رکھتا ہے۔
بندر روزانہ صبح اٹھتے کے ساتھ ہی دھاگے کی مدد سے اپنے دانتوں کی صفائی کرتا ہے اور اپنے دانتوں کو موتی کی طرح چمکادیتا ہے،سگھڑ پن کا مظاہرہ کرنے والے اس بندر کی ویڈیو انٹرنیٹ پر کافی مقبولیت حاصل کر چکی ہے۔