LIVE

اندرون خانہ دشمنوں کا ٹارگٹ نوازشریف ہے،خواجہ آصف

ویب ڈیسک
October 25, 2016
 

 

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سرحد پار دشمن کانشانہ ہمارا ملک ہے، اندرون خانہ دشمنوں کا ٹارگٹ نوازشریف ہے، جب میرے لیڈر کو عمران خان کچھ کہیں گے توہم بھی جواب میں کچھ نہ کچھ کہیں گے،جب میرے لیڈر کو کوئی کچھ کہے گا تو میں حساب برابر کروں گا۔

خواجہ آصف نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ عمران خان کس طرف اشارہ کررہے تھے،میرے لیڈرنے ڈیڑھ کروڑ ووٹ لیے،اس کو عمران خان نے سیکورٹی رسک قراردیا۔

انہوں نے کہا کہ سرحد پار دشمن چاہتے ہیں پاکستان ترقی نہ کرے،سی پیک پرعمل درآمد نہ ہو،دہشت گردی کے خلاف ہماری افواج نے جو جنگ لڑی ہے دنیامیں کسی نے نہیں لڑی، ہماری افواج نمبر ون ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلاول نے کشمیر انتخابات میں نعرہ لگایا مودی کے یار کو ایک دھکا اور دو، اس کا کیا مطلب ہے؟سیاسی پختگی معاملات کے تسلسل سے آتی ہے۔