LIVE

لاہور: اندرون موچی گیٹ میں دو مکانوں کی چھتیں گر گئیں

ویب ڈیسک
October 26, 2016
 

زاہد شیروانی ... لاہور کے علاقے اندرون موچی گیٹ میں ایک دوسرے سے متصل دو مکانوں کی چھتیں گر گئیں ملبے میں دبے 8 افراد کو نکال لیا گیا، مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ۔ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اندرون موچی گیٹ میں دو مکانوں کی چھتیں گر نے کے باعث ملبے تلے4 خواتین سمیت 8افراد کو نکال لیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ملبے تلے مزید افراد کی موجودگی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ تنگ گلیاں ہونے کے سبب امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا بھی درپیش ہے۔

ملبے تلے سے نکالے گئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔