LIVE

نواز کو جو بات نامناسب لگتی ہے وہ مولانا سے کرواتے ہیں،مراد سعید

ویب ڈیسک
October 26, 2016
 

 

مولانا فضل الرحمان کے بیان پر رہنما تحریک انصاف مراد سعید نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو جو بات نامناسب لگتی ہے وہ مولانا فضل الرحمان سے کرواتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب تک مولانا فضل الرحمان کا اکاؤنٹ ریچارج ہوتا رہتا ہے، مولانا حمایت میں بولتے رہتے ہیں۔

اس سے قبل عمران خان کا مولانا فضل الرحمان پر وار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان لوگوں کو اسلام سے دور کر رہے ہیں، کون سا غیر مسلم ان کو دیکھ کرمسلمان ہوگا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار سے خطاب کے دوران عمران خان علامہ اقبال کا شعر بھول گئے، لوگوں کے بتانے کے باوجود وہ شعر مکمل نہیں کر پائے۔