بھارت کے دورے پر آئے نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ نیوکلیئر سپلائیر گروپ میں بھارت کی رکنیت پر دیگر ارکان سے مشورہ کرکے جلد کسی حتمی نتیجے پر پہنچیں گے۔
بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات کے بعد مشترکا پریس کانفرنس میں نیوزی لینڈ کے وزیراعظم جان کے اورانکے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط، آزادانہ تجارت بڑھانے، سائبر سیکیورٹی سمیت عالمی دہشتگردی خطرات پر انٹیلی جنس اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان این ایس جی میں بھارتی شمولیت پر بھی بات ہوئی، نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم تین روزہ دورے پر بھارت میں موجود ہیں۔