LIVE

افغانستان: داعش کے ہاتھوں30 یرغمالی قتل

ویب ڈیسک
October 27, 2016
 

افغانستان میں داعش نے خواتین وبچوں سمیت 30یرغمالی قتل کردئیے ہیں۔ افغانستان کے صوبہ غور میں داعش نے خواتین وبچوں سمیت30 افراد کو اغواء کرنے کے بعد قتل کر دیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق صوبہ غور حکام نے بتایا کہ داعش نے ان شہریوں کو پہاڑوں پر لکڑیاں جمع کرنے کے دوران یرغمال بنایا اور اس وقت گولیاں مار کر ہلاک کیا، جب مقامی افراد نے انہیں بچانے کی کوشش کی تھی۔