LIVE

بھارتی فائرنگ 11گھنٹوں سے جاری ہے، آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک
October 27, 2016
 

 

بھارتی فوج کا ورکنگ بائونڈری کے ہرپال اور چپراڑ سیکٹر پربلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ گزشتہ 11گھنٹوں سے جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بھاری اسلحہ سے فائرنگ کا سلسلہ گزشتہ رات شروع ہوگا۔ پاکستان رینجرز نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیاہے۔

پاکستان نے رینجرز نے بھارتی پوسٹ کو نشانہ بنایاجس سے بھارتی پوسٹ پر بھاری جانی نقصان ہوا،بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے 5پاکستانی شہری زخمی ہوئے ۔