LIVE

شربت گلہ کو ملک بدرکرنےکےاحکامات جاری

TICKER
November 04, 2016
 

پشاورکی خصوصی عدالت نے افغان خاتون شربت گلہ کو ملک بدرکرنےکےاحکامات جاری کردیے۔ عدالت نے شربت گلہ پر ایک لاکھ10 ہزار روپے جرمانہ اور 15 روز قید کی سزا بھی سنائی ہے۔

سبزآنکھوں سے شہرت پانے والی افغان لڑکی شربت گلہ کو وفاقی تحقیقات ادارے نے پشاور کے علاقے نوتھیا سے غیر قانونی طور پرپاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ شربت گلہ کوکارڈز جاری کرنے پر نادرا کے 3 سابق افسروں کے خلاف بھی مقدمہ درج ہے۔

شربت گلہ نے نیشنل جیوگرافک کےجریدےکے ٹائٹل پرچھپی تصویر سے دنیا بھر میں شہرت پائی تھی ۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق شربت گلہ کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنےمیں نادرا کے 3 سابق ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹرز پلوشہ آفریدی، محسن احسان اور عماد خان کے خلاف بھی مقدمہ درج ہے اور وہ اس وقت روپوش ہیں۔