LIVE

سکھر ،جعلسازی میں ملوث ملزم احتساب عدالت میں پیش

ویب ڈیسک
November 10, 2016
 

 

 

جعلسازی میں ملوث ملزم امانت علی عرف گولو کواحتساب عدالت میں پیش کردیاگیا،عدالت نےملزم کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ۔

نیب سکھر نے امانت علی عرف ڈان گولو کو احتساب عدالت میں پیش کیا ،ملزم پر دو سو ملین سے زائد فراڈ کا الزام ہے ۔

ڈان گولو عوام کو رقم ڈبل کرکے دینے کا جھانسا دیا کرتا تھا۔ڈان گولو گھوٹکی میں ڈبل شاہ کے نام سے بھی مشہور تھا۔

نیب ٹیم نے دو روز قبل خفیہ اطلاع پر راولپنڈی میں کارروائی کر کے گھوٹکی کے علاقے ڈھر کے رہائشی امانت عرف ڈان گولو کو گرفتار کیا تھا۔