LIVE

’آج پڑھانے کی ضد نہ کرو ‘ طالب علم کا ٹیچر سے مطالبہ

ویب ڈیسک
December 04, 2016
 

 

عام طور پر طلباء اکثر کلاس میں اپنے اساتذہ سے نہ پڑھانے کی فرمائش کرتے ہیں لیکن پاکستانی طالب علم نے تو اس روایتی مطالبے کا انوکھا انداز اپنا لیا۔

پاکستان کی ایک نجی یونیورسٹی میں کلاس شروع ہوتے ہی طالب علم نے سْریلی انداز میں گانا گا کر اپنی ٹیچر سے نہ پڑھانے کی ضد کر ڈالی۔

طالب علم نے مشہورغزل ’’آج جانے کی ضد نہ کرو‘‘کیـ ’’پیروڈی‘‘آج پڑھانے کی ضد نہ کرو"گا کر نہ صرف پوری کلاس کو اپنادیوانہ بنا لیا بلکہ اپنی ٹیچر کو بھی اس مطالبے پر غور کرنے پر مجبور کردیا۔

پاکستانی طالب علم کایہ سْریلا مطالبہ ان دنوں سوشل میڈیا پر ہزاروں افراد کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔