LIVE

جنوبی کوریا: صدر کےمواخذے کی تحریک منظور

ویب ڈیسک
December 09, 2016
 

جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزام پر خاتون صدر کے مواخذے کی تحریک منظور کرلی ہے۔

صدر کے مواخذے کے حق میں 234 اورمخالفت میں 56 ووٹ ڈالےگئے۔

خاتون صدر پارک گیون پرعہدے کے ناجائز استعمال، قریبی دوست چوئی سُون سِیل کو ریاستی معاملات میں مداخلت کی اجازت اور سرکاری دستاویزات تک رسائی دینے کے الزامات ہیں۔

اُن کے خلاف دارالحکومت میں کئی روز سے احتجاج جاری تھا۔