بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے اپنی بیٹی ادیرا کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کردیں، بیٹی کو خط بھی لکھا جس میں اپنے بے پناہ محبت کا اظہار کیا۔
رانی نے بیٹی کی تصویر کے ساتھ خط میں لکھا ہے کہ میں اپنی بیٹی سے بہت پیار کرتی ہوں، میں اس کے بغیر نہ زندہ رہ سکتی ،نہ سانس لے سکتی ہوں۔ لیکن ایک بیٹی کی ماں ہونے کے ناطے آپ اپنے لیے جینا چھوڑ دیتے ہیں، اور بچوں کے لیے ہی جیتے ہیں۔ جیسے کہ اس نے تم کو جنم دیا، تمہاری ماں۔
رانی نے مزید لکھا کہ ادیرا کی پیدائش سے میری زندگی تبدیل ہوچکی ہے،اب میں زیادہ صبر کرنے اور محبت کرنے والی بن چکی ہوں۔