LIVE

کوئٹہ: گیس لیکیج کے باعث مکان میں دھماکا، ایک جاں بحق

ویب ڈیسک
December 10, 2016
 

 

کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر سوئی گیس لیکیج کے باعث دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور2زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سبزل روڈ ازبک بازار سے ملحقہ سبزل کالونی میں علی جان کے گھر میں سوئی گیس کی لیکیج کے باعث د ھما کا ہوا جس کےباعث چھت گر گئی۔

حادثےکے نتیجے میں علی جان کا والد 70سالہ نبی داد جاں بحق جبکہ 2افراد جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر بولان میڈیکل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ،متعلقہ انتظامیہ مزید کارروائی کر رہی ہے ۔