کراچی کے علاقے عزیز آباد میں واقع یاسین آباد قبرستان سے میتیں نکال کر قبریں بیچنے والے گورکن سے پولیس کی تفتیش جاری ہے۔
ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ لاشوں کو نکال کر قبر کو 15سے 20ہزار روپے میں فروخت کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم 12 رکنی گروہ کا حصہ ہے اورملزمان میتیں نکال کر قبریں بیچنے میں ملوث ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عزیز آباد تھانے میں نئی قبریں مسمار کرنے کے3 مقدمات درج ہیں،ملزم کو آج ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔گرفتار گورکن سے تفتیش جاری ہے۔