LIVE

پشاور: قاتلانہ حملے میں ڈی ایس پی جاں بحق، بیٹا زخمی

GEO BEEPER
December 10, 2016
 

پشاور کے علاقے فقیر آباد میں قاتلانہ حملے میں ڈی ایس پی ریاض الاسلام جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ریاض الاسلام کو نماز مغرب کے بعد مسجد کے باہر اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ نماز کے بعد گھر جا رہے تھے، مقتول پولیس افسر محکمہ انسداد دہشت گردی میں تعینات تھے۔