LIVE

مصر: جہاز کا عملہ و پاکستانی آج عدالت میں پیش ہوںگے

ویب ڈیسک
December 26, 2016
 

مصر میں بحری جہاز میں پھنسے پاکستانی اور جہاز کا عملہ آج عدالت میں پیش ہوں گے۔ جس کے بعد ان کی واپسی کا امکان ہے۔

مصر کی بندرگاہ سوئیز پر 13اکتوبر کو لنگر انداز ہونے والے جہاز ایم وی اکاز نامی جہاز میں کئی پاکستانی سوار تھے۔ تکنیکی لائنسنس کی تجدید نا ہونے اور فنی خرابی کے باعث جہاز کو مصری حکام نے تحویل میں لے رکھا ہے۔

جہاز کے عملے میں شامل پاکستانیوں اور دیگر افراد کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ عدالتی فیصلے اور عملے کی مرضی سے پاکستانیوں کی وطن واپسی عمل میں لائی جائے گی۔

بحری جہاز ایک کویتی کمپنی کی ملکیت ہے، جسے نیدر لینڈز کی ایک فرم نے چارٹر کر رکھا ہے۔