LIVE

لاہور: پی آئی اے کی پرواز فنی خرابی کے باعث منسوخ

ویب ڈیسک
December 31, 2016
 

زاہد حسین...پی آئی اے کی لاہور سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے654 فنی خرابی کے باعث منسوخ کردی گئی ہے۔ منسوخ ہونے والی پرواز کے مسافروں میں اسپیکر قومی اسمبلی بھی شامل تھے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے654 کو انجن میں فنی خرابی کے باعث منسوخ کیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو بھی اس پرواز سے اسلام آباد جانا تھا۔

ذرائع کے مطابق پرواز کی منسوخی کے بعد اسپیکر ایاز صادق بذریعہ سڑک اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔