LIVE

اڑن طشتریوں اورخلائی مخلوق پر یقین رکھنے والے گروپ کا نیا دعویٰ

ویب ڈیسک
January 17, 2017
 

اڑن طشتریوں اورخلائی مخلوق پر یقین رکھنے والے ایک گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ خلا میں پراسرار روشنیاں دکھائی دیتی ہیں، بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود خلا باز نے ایسی روشنیاں نظر آنے پر انھیں چھپانے کی کوشش کی۔

سازشی نظریات کا پرچار کرنے والے ایک گروپ نے یو ٹیوب پر ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ یہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے لی گئی ہے۔

گروپ کا کہنا ہے کہ جب خلا میں پراسرار روشنیاں نظر آئیں تو خلا باز نے کیمرے کے آگے ہاتھ رکھ دیا اور یہ حرکت دو بار کی۔

سیکیور ٹیم ٹین نامی گروپ کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ یہ پراسرار روشنیاں نامعلوم خلائی چیز کی ہوسکتی ہیں اور خلائی مخلوق کے وجود کو ثابت کرتی ہیں۔

گروپ اس سے پہلے بھی کئی ایسے دعوے کرچکا ہے تاہم سائنسی حلقوں میں اسے کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔