LIVE

عامر کی قابل اعتراض ویڈیو پر فریال کا اظہارِ ناگواری

GEO URDU
January 17, 2017
 

 

باکسر عامر خان کی قابل اعتراض ویڈیو کو اہلیہ فریال مخدوم نے انتہائی شرمناک قرار دے دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق فریال مخدوم نے امریکی ویب سائٹ پر لیک کی جانے والی باکسر عامر خان کی قابل اعتراض حالت میں ویڈیو کو انتہائی شرمناک قرار دیا ہے۔

برطانوی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے زیادہ وقت بیٹی کے ساتھ گزارنا شروع کردیا ہے اور وہ کسی بھی بیان سے گریز کر رہی ہیں۔