LIVE

ترکی میں بازیاب مزید 3 پاکستانی آج رات وطن پہنچیں گے

GEO URDU
January 17, 2017
 

 

ترکی میں اغوا کے بعد بازیاب کیے گئے مزید 3پاکستانی آج رات وطن واپس پہنچیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عابد، ذیشان اور عدیل کو ترک پولیس نے بازیاب کیا، بازیاب ہونے والے دو پاکستانی اشفاق اور فضل امین پہلے ہی پاکستان آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ترک پولیس نے 6پاکستانیوں کو انسانی اسمگلروں کے چنگل سے بازیاب کرایا تھا۔ ۭ