LIVE

کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کو کردار ادا کرنا ہوگا: مودی

GEO URDU
January 17, 2017
 

 

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا کہنا ہے کہ بھارت اکیلا امن کے راستے پر نہیں چل سکتا، کشیدگی کم کرنے کے لیے، پاکستان کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

بھارتی وزیراعظم نے نئی دہلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تشدد، نفرت اور دہشت گردی برآمد کرنے والے پڑوسی ممالک تنہا اور نظر انداز ہیں۔

مودی نے کہا کہ وہ لاہور بھی گئے ہیں، تاہم بھارت تنہا امن کے راستے پر نہیں چل سکتا۔