LIVE

اسکاٹ لینڈ : مسلمان ماں ، بیٹی پہلی باحجاب پولیس اہلکار بننے کےلیے تیار

GEO URDU
January 23, 2017
 

اسکاٹ لینڈ کی مسلمان ماں اور بیٹی اسکاٹش پولیس کی پہلی باحجاب پولیس اہلکار بننے جارہی ہیں۔

اسکاٹ لینڈ کی شفقت اور الینہ رفیع پولیس میں بھرتی کا عمل مکمل کرنے کے بعد اسکاٹش پولیس کی پہلی باحجاب خواتین اہلکار بن جائیں گی، گذشتہ برس اسکاٹش پولیس میں حجاب پہننے والی خواتین کو شامل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

پولیس چیف کا کہنا ہے کہ باحجاب خواتین کے پولیس فورس میں آنے سے پولیس میں مختلف اقوام کی نمائندگی ہوگی جو کہ ادارے کی کارکردگی کے لیے بہتر ثابت ہوگی۔