LIVE

برازیل، شوہر کے ساتھ لڑکی کو دیکھ کر بیوی آگ بگولا

ویب ڈیسک
February 25, 2017
 

 

برازیل میں بیوی نے ریسٹورینٹ پر چھاپا مارا اورشوہر کے ساتھ پینگیں بڑھانےوالی لڑکی پر دھاوا بول دیا،اسےبالوں سےگھسیٹا،مکے ،لاتیں اورگھونسے مارےشوہر نےبیچ بچاؤ کی کوشش تو اسے بھی دھو ڈالا ۔

شوہر کو کسی اور لڑکی کے ساتھ دیکھ کر ٹھنڈے سے ٹھنڈے مزاج کی بیوی کا بھی دماغ گھوم سکتا ہے، ایسا ہی برازیل میں ہوا،جہاں ایک خاتون کو جوں ہی معلوم ہواکہ اس کا شوہر ریسٹورنٹ میں لڑکی کے ساتھ پینگیں بڑھا رہا ہے،اس نے ہلا بول دیا۔

اس نے ریستوران پہنچتے ہی ڈورے ڈالنے والی خاتون کے بال پکڑ کر زمین پر گراڈالا اور تھپڑوں کی بارش کردی۔

اس دوران بیچ میں آنے والے شوہر کو بھی نہ بخشا،غصے میں بپھری خاتون نے گھر جاکر شوہر کا کیا حشر کیا؟؟یہ معلوم نہ ہوسکا۔