LIVE

پی ایس ایل بہت انجوائے کر رہی ہوں: ثانیہ مرزا

ویب ڈیسک
February 25, 2017
 

 

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل بہت انجوائے کر رہی ہوں۔

ثانیہ مرزا دبئی اسٹیڈیم میں آج پی ایس ایل ٹو کے لاہور قلندرز اور اپنے شوہر کی ٹیم کراچی کنگز کے درمیان ہونے والا میچ دیکھنے آئی ہوئی تھیں۔

اس موقع پر انہوں نے ’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ شعیب ملک کی میچزدیکھنے آئی ہوں، شعیب ملک میرے میچز دیکھنے آتے ہیں۔