LIVE

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما میں ہڑتال کا دوسرا دن

ویب ڈیسک
February 26, 2017
 

 

بھارتی پولیس کے ہاتھوں کشمیری نوجوان کی ہلاکت کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما میں دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پلواما میں مکمل ہڑتال کے باعث کاروباری مراکز، دکانیں اور ٹرانسپورٹ بند ہے، کشمیری شہری کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے بھی کئے گئے۔

مظاہرے میں شریک متعدد نوجوانوں کو بھارتی پولیس نے گرفتار کرلیا،جس پر عوام نے ان گرفتاریوں کے خلاف بھی شدید احتجاج کیا۔ بھارتی پولیس نے گزشتہ روز چھاپے کے دوران 26 سالہ بلال احمد کو شہید کردیا تھا۔