LIVE

ننگرہار میں امریکی ڈرون حملہ، طالبان کمانڈرسمیت دو جنگجو ہلاک

ویب ڈیسک
February 28, 2017
 

افغان صوبے ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں کمانڈر سمیت طالبان کے دو جنگجو ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق ڈرون حملہ گذشتہ رات ضلع چھپرہار میں کیا گیا، ترجمان پولیس نے حملے میں طالبان کمانڈر کی ساتھی سمیت ہلاکت کی تصدیق کی ہے، ترجمان کے مطابق حملے میں کسی شہری یا سیکیورٹی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔

ادھر ننگرہار کے صوبائی پولیس ترجمان حضرت حسین مشرق وال نےڈرون حملے میں طالبان کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ چھپرہار کے علاقے سنگینی میںکیا گیا۔