LIVE

ای سی او اجلاس :سیکیورٹی انتظامات ،میٹرو سروس معطل

ویب ڈیسک
March 01, 2017
 

 

اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس کے لئے راولپنڈی اسلام آباد میں سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

جڑواں شہروں میں آج عام تعطیل کااعلان کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد میٹرو سروس صرف صدر سے فیض آباد تک چلے گی جبکہ فیض آباد سے سیکریٹریٹ تک چلنے والی میٹرو سروس کو بند کردیا گیا ہے ۔

اسلام آباد جاری ای سی او سربراہ اجلاس کی سیکیورٹی کے پیش نظر شہر بھر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے ۔