LIVE

کئی غیر ملکی کھلاڑی فائنل کھیلنے پر رضامند ہو گئے، نجم سیٹھی

ویب ڈیسک
March 01, 2017
 

 

پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ کئی غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل فائنل میں کھیلنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کھیلنے والی ہر ٹیم میں 4 غیر ملکی کھلاڑی ہوں گے، غیر ملکی کھلاڑیوں کا تعلق پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگری سے ہو گا۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈز اور فیلڈنگ کوچ جولین فاؤنٹین بھی پی ایس ایل فائنل کے لیے لاہور آنے پر رضا مند ہوگئے ہیں۔