LIVE

دوسرا پلے آف: اسلام آباد کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ویب ڈیسک
March 01, 2017
 

 

پاکستان سپر لیگ کے آج ہونے والے دوسرے پلے آف میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

شارجہ کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے اس اہم میچ کا ٹاس اسلام آباد کے کپتان مصباح الحق نے جیت لیا ہے،یاد رہے کہ آج کی فاتح ٹیم فائنل میں کھیلنے کے لیے پشاورزلمی سے مقابلہ کریگی، جبکہ ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔

ادھر کل ہونے والے ایک سنسنی خیز میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاورزلمی کو ہراکر فائنل کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کرلیا ہے۔