LIVE

افغان ملٹری اسپتال حملہ،ہلاکتوں کی تعداد49 ہوگئیں

ویب ڈیسک
March 09, 2017
 

افغان ملٹری اسپتال حملے میں مرنے والوں کی تعداد 49 ہوگئی، واقعے میں 63 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

حکام کے مطابق مرنے والوں اور زخمیوں میں ڈاکٹرز، مریض اور اسپتال کا عملہ شامل ہیں، 4مسلح دہشتگردوں نے گزشتہ روز ملٹری اسپتال پر حملہ کیا تھا۔

حملہ آوروں کے پاس جدید ہتھیاراور دستی بم موجود تھے، ایک حملہ آور نے خودکش دھماکا کیا تھا، سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کئی گھنٹوں کے مقابلے کے بعد تمام حملہ آور مارے گئے تھے، داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔