LIVE

ملتان میں نومولود بچے کا دل سینے کے اوپر دھڑک رہا ہے

ویب ڈیسک
March 15, 2017
 

ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں ایک ایسے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا دل سینے کے اوپر دھڑک رہا ہے ۔ بچے کو علاج کے لیے لاہور منتقل کردیاگیا۔

بچے کی پیدائش گزشتہ رات تقریباً 12 بجے کے قریب نجی اسپتال میں ہوئی ۔

شجاع آباد کے جس اسپتال میں بچے کی پیدائش ہوئی وہاں کے ڈاکٹرز کے مطابق بچے کے دل کی دھڑکن اور نقل وحرکت معمول کے مطابق ہے ۔

بچے کو بہتر علاج کے لیے لاہور کے چلڈرن اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔