LIVE

پاکستانی فلم ’’دختر ‘‘کی اقوام متحدہ میں اسکریننگ

ویب ڈیسک
March 17, 2017
 

ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ’’دختر‘‘ کی اسکریننگ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ہوئی ۔ پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نوجوان فلم سازوں کی آمد نے فلم انڈسٹری کو نئی زندگی دی ہے۔

اقوام متحدہ کے خواتین سے متعلق کمیشن کے سالانہ اجلاس کے دوران پاکستانی فلم دختر کی اسکریننگ کا اہتمام ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کیا ۔

تقریب میں اقوام متحدہ کے حکام ، سفارت کاروں اور پاکستانی کمیونٹی کے ارکان نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نوجوان فلمسازوں کی آمد نے فلم انڈسٹری کو نئی زندگی دی ہے،ان میں خواتین فلم ساز بھی شامل ہیں۔