LIVE

بھارت: 29 بڑےٹیکس نادہندگان کے نام اشتہار میں شائع

ویب ڈیسک
March 19, 2017
 

بھارت کے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے 29 ٹیکس نادہندگان کے نام اشتہار میں شائع کردیئے ،ان افراد کے ذمے 4 سو 38 کروڑ روپے سے زائد ٹیکس واجب الادا ہے ۔

بھارتی اخبارات میں شائع ہونے والے اشتہاروں میں ٹیکس نادہندگان افراد اور کمپنیز کو فوری واجبات ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بھارتی انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ اس سے پہلے بھی 67بڑی مچھلیوں کی فہرست شائع کرچکا ہے۔