LIVE

کراچی: گوشت کی دکانیں لوٹنے والے ملزمان کی عدالت میں شناخت

ویب ڈیسک
March 20, 2017
 

کراچی کی مقامی عدالت میں گوشت کی دکانیں لوٹنے والے ملزمان کو عینی شاہدین نے شناخت کرلیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ملزمان زبیر عرف کبوتر اور وسیم کو گواہان نے شناخت کرلیا تفتیشی افسر کے مطا بق ملزمان نے دوران تفتیش گلشن اقبال میں وا قع خاص میٹ کی دکان سے 50 ہزار روپے اور کئی کلو گوشت لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔

ملزمان کے قبضے سے تین موبائل اور نقدی بھی برآمد کر ی گئی ہے جبکہ مقدمے میں دو ملزمان شعیب اور سلیم مفرور ہیں۔

ملزمان کی تھانہ سولجر با زار اور گلشن ا قبال پو لیس نے 2 مقدما ت میں شنا خت پریڈ کرائی گئی ملزما ن کی دیگر وار دا توں میں ملو ث ہونے کی بنا پر تھانہ شاہراہ فیصل، گلستان جوہر، مبینہ ٹاؤن، گلبہار سمیت دیگر تھا نوں کی پولیس نے ملزمان کو ریما نڈ پر لینے کے لئے عدالتوں سے رجوع کیا ہے۔