LIVE

فرانس: خطروں کے کھلاڑی کا برفیلے پہاڑ کو سرکرنےکا مظاہرہ

ویب ڈیسک
March 21, 2017
 

یوں تو دنیا میں ایڈونچر کے شوقین افراد کی کمی نہیں تاہم بعض افراد اپنے شوق کی تکمیل کیلئے ہر خطرے سے لڑ جاتے ہیں چاہے اِس دوران اُن کی جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔

اب اس سر پھرے کو ہی دیکھ لیں جو ایڈونچر کا شوق پورا کرنے کیلئے فرانس کے سیکڑوں فٹ اونچے پہاڑ کے سِرے پر پہنچ گیا ہے۔

ٹرموڈ گران ہیم نامی خطروں کے کھلاڑی نے کرتب بازی کیلئے فرانس کے بلند وبالا پہاڑی سلسلے کا انتخاب کیا اورسخت سردی کی پروا کئے بغیر برفیلے پہاڑ کوسر کر کے اُسکے سرے پر پہنچ گیاکہ جیسے یہ اُسکے بائیں ہاتھ کا کھیل ہو۔