LIVE

ائیرپورٹ حملہ کیس، سی ٹی ڈی اہلکار کیخلاف کارروائی کا حکم

ویب ڈیسک
March 22, 2017
 

سندھ ہائیکورٹ نے ائیرپورٹ حملہ کیس میں ملزم ندیم کے بھائی کی گرفتاری اور رشوت لیکر رہائی سے متعلق درخواست پر رشوت وصول کرنے والے سی ٹی ڈی اہلکار کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دے دیا۔

ایئرپورٹ حملہ کیس میں ملزم ندیم کے بھائی کی گرفتاری اور رشوت لیکر رہائی سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔درخواست گزار کے مطابق تفتیشی افسر سب انسپکٹر اعظم نے اسے حراست میں لیااور رہائی کے بدلے ساڑھے تین کروڑ روپے وصول کیے۔

دوران سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں سے پیسے لے کرمال بنایا جارہاہے ۔ایک طرف پولیس جوان شہید ہورہے ہیں تودوسری طرف کچھ کالی بھیڑیں مال بٹورنے میں مصروف ہیں۔

عدالت نے ساڑھے تین کروڑ رشوت وصول کرنے والے سی ٹی ڈی اہلکار کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دے دیا۔معاملے کی اعلیٰ سطح کی انکوائری کے لیے سفارشات پیش کرنے کیلئے عدالت نے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کو ایک ماہ کی مہلت دیدی۔