LIVE

مذاکرات مکمل، بھارتی انڈس واٹر کمیشن کا وفد وطن روانہ

ویب ڈیسک
March 22, 2017
 

بھارتی انڈس واٹر کمیشن کا وفد پاکستانی حکام سے مذاکرات مکمل کرکے لاہورسے وطن روانہ ہوگیا، وفد کےسربراہ پی کے سکسینہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات سے تحفظات دور کرنے میں مدد ملی ہے۔

بھارتی انڈس واٹر کمیشن کا وفد لاہور سے واہگہ بارڈر کی بجائے بذریعہ ہوائی جہاز وطن روانہ ہوا، وفد کو پاکستان انڈس واٹر کمشنر مرزا آصف بیگ نے الوداع کہا۔

بھارتی انڈس کمشنر پی کے سکسینہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام نے بہترین مہمان نوازی کی، خوشی خوشی واپس جارہے ہیں، امید ہے دونوں ملک شیڈول کے مطابق بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

ان کا یہ بھی کہناتھا کہ اسلام آباد میں مذاکرات سے تحفظات دور کرنے میں مدد ملی ہے۔