LIVE

لندن حملہ: وزیراعظم ٹریسا مے نے ایمرجنسی کوبرا اجلاس بلا لیا

ویب ڈیسک
March 23, 2017
 

لندن واقعہ کے بعد برطانوی وزیراعظم ٹریسا مے کی زیرصدارت اعلیٰ ترین سطح کا ایمرجنسی کوبرا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے ۔

اجلاس میں برطانیہ میں دہشتگردی کے انتہائی خطرے کا الرٹ جاری رکھنے فیصلہ کیا گیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ حملےمیں ایک ہی شخص ملوث تھا۔ لندن میں آج معمول کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ انھوں نے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

انھوں نے ہلاک افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے اظہار ہمدردی کیا اور پولیس کی تعریف کی، جس نے اس موقع پر غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔