LIVE

پاکستانی ہائی کمشنر کا بیان داخلی معاملات میں مداخلت ہے، بھارت

ویب ڈیسک
March 24, 2017
 

بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق پاکستان ہائی کمشنرعبدالباسط کے بیان کو انڈیا کے داخلی معاملے میں مداخلت قراردیدیا ہے۔

ٹائمزآف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیرسے متعلق پاکستانی ہائی کمشنرکا بیان سفارتی آداب کے منافی اوربھارت کے داخلی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔پاکستان کو اپنی توجہ دہشت گردی کے خاتمےپرمرکوزکرنی چاہئے۔

واضح رہے کہ عبدالباسط نے گزشتہ روز یوم پاکستان کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر، کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہئے۔ کشمیرکی تحریک آزادی ایک دن ضرور کامیاب ہوگی۔