LIVE

اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کااعلان کردیا

ویب ڈیسک
March 25, 2017
 

اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، اگلے دو ماہ کے لیے شرح سود پانچ اعشاریہ سات پانچ فیصد پر برقرار رکھی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مالی سال دوہزار سترہ میں معاشی شرح نمو مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔سی پیک، توانائی کی بہتر ترسیل، خام مال کی کم قیمت سے بڑی صنعتوں اور زراعت کی پیداوار بڑھ رہی ہے۔

شہریوں کی آمدنی میں اضافے کی وجہ سے اشیا کی طلب میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔