LIVE

الزام لگانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں، شہباز شریف

ویب ڈیسک
March 26, 2017
 

آصف زرداری کے دعوؤں اور الزامات پر وزیر اعلیٰ پنجاب پھٹ پڑے،انہوں نے کہا کہ الزام لگانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں، انہیں ملامت اور شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ دودھ کا دودھ، پانی کا پانی کرنا ہوگا، کرپشن کرنے والے سب لوگوں کو کٹہرے میں آنا ہوگا ۔ دیکھنا ہوگا کہ کس شہر اور کس صوبے میں پچاس ارب روپے لگے اور نظر بھی نہیں آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں قاضی اور عدالت کا احترام نہ ہو وہ معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ۔