LIVE

میرپور خاص :گندم کی نئی فصل مارکیٹ پہنچ گئی

ویب ڈیسک
March 26, 2017
 

ضلع میرپورخاص میں گندم کی کٹائی عروج پر پہنچ گئی اور نئی فصل مارکیٹ میں آنا شروع ہوگئی۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق میرپورخاص ضلع میں ڈیڑھ لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر گندم کاشت کی گئی اور پیداوار کا تخمینہ تقریباً42 لاکھ من لگایا گیاہے، سندھ حکومت نے اس سال گندم کی امدادی قیمت 13 سو روپے فی من مقرر کی ہے ۔

کاشتکاروں کو شکایت ہے کہ تمام تر حکومتی دعووں کے باوجود ضلع بھر میں گندم کا کوئی سرکاری خریداری مرکز اب تک قائم نہیں کیا گیا، جس کے باعث کاشتکار اپنی گندم مڈل مین کو یا اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے پر مجبور ہیں ۔

اوپن مارکیٹ میں اس وقت گندم 11 سے 12 سو روپے فی من میں خریدی جارہی ہے۔