LIVE

لندن حملہ: ہلاک افراد کی یاد میں مسلم خواتین کا اظہار یکجہتی

ویب ڈیسک
March 27, 2017
 

لندن میں پارلیمنٹ کے باہر حملے میں ہلاک افراد کی یاد میں مسلم خواتین نے اظہار یکجہتی کیا ۔

مسلم خواتین ویسٹ منسٹر پل پر جمع ہوئیں، حجاب پہنے مسلم خواتین نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر زنجیر بنائی اور دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

مظاہرے میں شریک تمام خواتین باحجاب تھیں۔ مظاہرے میں مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والی خواتین نے حصہ لیا ۔